مارک کارنی کی غزہ میں نسل کشی کی مخالفت، نیتن یاہو سیخ پا
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اپنے کینیڈین ہم منصب مارک کارنی کی غزہ میں جاری نسل کشی کی مخالفت پر سیخ پا ہو گئے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے کینیڈا کے وزیرِ اعظم سے اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے ہمیشہ سویلائزیشن کا ساتھ دیا ہے، مسٹر کارنی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں