جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری

جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ میں تعینات، جوڈیشل کمیشن کی منظوری

جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔
جس میں سپریم کورٹ میں 2 ججز تعینات کرنے کیلئے غور کیا گیا۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کے ناموں پر بھی غور ہوا،۔
ان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خاص طور پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ۔
جبکہ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کے نام کی منظوری دے دی،۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر دی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں