پنجاب سمال کالونی میں کارروائی، شراب فروش گرفتار
ملتان(نمائندہ خصوصی )پولیس کے مطابق، ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی گلگشت ارشد قیوم کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ محمد سعید سیال، سب انسپکٹر محمد شاہد نواز اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر MAجناح روڈ نزد پنجاب سمال کالونی میں چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران بدنام زمانہ ملزم دین محمد ولد حاجی آغاز کو گرفتار کیا گیا، جو عرصہ دراز سے علاقے میں شراب فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے شراب کی 39چھوٹی بڑی بوتلیں برآمد کی ملزم کو موقع پر گرفتار کرتے ہوئے تھانہ بی زیڈ منتقل کیا گیا۔
، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے تعاون سے منشیات جیسے معاشرتی ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں