جامعہ زکریا سرکاری رہائش کرپشن: الاٹمنٹ کے بغیر قابض ملازمین بے نقاب
ملتان ( خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا کی رہائشی کالونیوں میںسرکاری گھر و ں کی ذاتی طور پر خرید وفروخت کے زریعے ،10 سے زائد سرکاری رہائش گاہوں پر بغیر آلاٹمنٹ کے قابض ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز نہ ہوسکا ،انتظامیہ کی ناک کے نیچے سرکاری رہائش گاہوں کے آلاٹی بھاری رقوم کے عوض اپنے آلاٹ شدہ کوآرٹر ز دیگر ملازمین کو فروختکرکے چلتے بنے ،آر او اور رجسٹرار آفس وائس چانسلر کو اندھیرے میں رکھ کر غیر قانونی طور پر قابض ملازمین کو تحفظ دینے لگا۔
،ملازمین نے وائس چانسلر سے ایسے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی اور قبضے واپس واہگزار کرانے کا مطالبہ کردیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جامعہ زکریا ملتان میں آر او آفس کی ملی بھگت سے سرکاری رہائش گاہوں کی خرید و فروخت کا سلسلہجاری ہے جس کے زریعے 10 سے زائد سرکاری گھروں پر ملازمین ذاتی لین دین کے زریعے بغیر آلاٹمنٹ کے قابض ہی جس کی نشاندہی بیٹھک کی جانب سے کی گئی تھی مگر جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر تاحال غیر قانونی قابضین کے خلاف تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ زکریا کی رہائشی کالونی میں گھر نمبر ای 32 محمد سلیم نامی ڈرائیور کو آلاٹ کیا گیا تھا جس کی بیٹی مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوکر اے ایس پی بنی تو محمد سلیم اپنے آبائی گھر بستی نو میں شفٹ ہوگیا لیکن اس نے سرکاری کوآرٹر کنٹرولر آفس کے کلر ک عدیل ظفر کو 4 لاکھ کے عوض فروخت کردیا جہاں اب عدیل ظفر بغیر آلاٹمنٹ کے قابض ہے ،اسی طرح مکان نمبر ای 20امام بخش مجوکہ نائب قاصد کو آلاٹ کیا گیا تھا جس نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض مذکورہ گھر شعبہ کمیسٹری کے لیب اٹینڈنٹ محمد حفیظ کو فروخت کردیا ۔
جہاں اب محمد حفیظ قابض ہے ،اسی طرح فاطمہ کالونی میں کوآرٹر نمبر ایک عبدالغور قصوری کو آلاٹ کیا گیا تھا جس نے مذکورہ کوآرٹر ڈیڑھ لاکھ کے عوض شعبہ ٹرانسپورٹ کے کنڈیکٹر محمد اکرم کو ڈیڑھ لاکھ کے عوض فروخت کردیا جہاں اب محمد اکر م کنڈیکٹرغیر قانونی طور پر قابض ہے ،اسی طرح فاطمہ کالونی میں کوآرٹر نمبر 2 جو کسی کو آلاٹ نہیں کیا گیا پر عرفان نامی سیکورٹی گارڈ نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔اسی طرح فاطمہ کالونی کا مکان نمبر 22 فیصل شہزاد نامی کلرک کو آلاٹ کیا گیا ہے ۔
جس نے ایک لاکھ کے عوض مذکورہ مکان لیب اٹینڈنٹ ساجد منظور کو فروخت کررکھا ہے جہاں ساجد منظور غیر قانونی طور پر قابض ہے ،اسی طرح مکان نمبر ڈی 17عمیر محمود نامی کلرک کو آلاٹ کیا گیا تھا جس نے مذکور مکان 2 لاکھ روپے کے عوض سابق یونین صدر ملک صفدر کے قریبی عزیز ملک وقاص لیکچرار کو فروخت کررکھا ہے جہاں وہ غیر قانونی طو ر پر قابض ہے ،اسی طرح ڈی 9 نمبری گھر شمس انصاری کو آلاٹ کیا گیا تھا جن کی ریٹائرمنٹ اور وفات کے بعد اس مکان پر اس کا بیٹا بابر شمس بغیر آلاٹمنٹ کے قابض ہے۔
اسی طرح گھر نمبر ڈی 6 پر شعبہ مینٹیننس کا جونیئر کلر ک نقیب لودھی غیر قانونی طور پر قابض ہے ، اسی طرح مکان نمبر ڈی 17 پر حمیر محمود نامی کمپیوٹر آپرٹر نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔اس ضمن میں جامعہ کے سنجیدہ تدریسی و انتظامی حلقوں نے وائس چانسلر زبیر اقبا ل غوری سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کی سرکار ی رہائش گاہوں پر قابض افراد سے قبضے واہگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں