انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد گرفتار: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔
راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔
اس کے علاوہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹر، نقدی، پرائمہ کارڈز برآمد کیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں