مہرستان میں دہشتگردی: ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانیوں کی شناخت
ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 2 روز قبل ایران میں دہشتگردوں کے حملے میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپورکے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں جاں بحق ہوئے۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اورمحمد خالد شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں