لاہور سمیت پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی ،بٹگرام ، پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلع خیبر ،چترال اور مضافات میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے ،کرک میرپور ،آزاد کشمیر ، میرپور ڈڈیال چکسواری، کوٹلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.9ریکارڈ کی گئی۔
،زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ کا مرکز ہندو کش ریجن اور گہرائی 89 کلومیٹر تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں