ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانی – میتیں بہاولپور پہنچ گئیں

ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانی، لواحقین کو میتیں سپرد

ایران میں قتل ہونیوالے8پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچ گئیں
ایران میں قتل ہونے والے8پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
،میتیں آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ ہوئیں۔
،حکومتِ پاکستان کی کوششوں اور سفارتی رابطوں کے بعد میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 8پاکستانیوں کو قتل کر دیا تھا۔
، و ا قعہ ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں پیش آیا تھا۔
،تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں،مقتولین ایک ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے۔
یہ ورکشاپ پالش، پینٹنگ اور کار مرمت کا مرکز تھی،حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی۔
،جاں بحق افراد میں دِلشاداُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں،تمام مقتولین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں