تجارتی جنگ میں شدت، چین کو 245 فیصد محصولات کا سامنا
امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی،۔
ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ چین کو اب 245 فیصد تک نئے محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز ، اے ایف پی اور انادولو ایجنسی میں شائع رپورٹوں کے مطابق وائٹ ہاؤس نے منگل کی شب جاری کیے گئے-
ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں اب اسے 245 فیصد تک کے نئے محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے منگل کو رات گئے ایک انتظامی حکم جاری کیا گیا ۔
جس کے تحت اہم وسائل کی درآمدات کی قومی سلامتی کے حوالے سے تحقیقات شروع کی گئ ہیں،۔
اس حکم میں 2 اپریل کو اعلان کردہ جوابی محصولات کی وضاحتیں بھی شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں