چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت جاری ہے، امریکی صدر

چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت جاری ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چین اور امریکہ ٹیرف معاملے پر بات چیت کررہے ہیں۔
، بیجنگ نے رابطہ کیا ہے، بات چیت جاری ہے، جلد معاہدہ ہوجائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے تک ٹک ٹاک کا معاہدہ معطل رہے گا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے تمام ممالک پر کم از کم 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ۔
جس کے بعد عالمی منڈی میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
جبکہ کینیڈا، چین اور دیگر ممالک نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں