گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست: اوگرا کا فیصلہ ابھی باقی

چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف میں کمی بیشی کا فیصلہ تمام حقائق کو سامنے رکھ کر کریں گے۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے سوئی ناردرن کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں سوئی ناردرن نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمت میں 735 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے اور آر ایل این جی کے گھریلو کنکشن فوری کھولے جائیں۔
صارفین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں۔
، متعدد کمرشل صارفین گیس کنکشن منقطع کرا چکے ہیں۔
ہوٹل اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر صارفین نے بھی گیس کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں