سولر پینلز، یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران کمی

پاکستان میں سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی،۔
مذکورہ بیٹری کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو کے اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی۔
دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے،۔
جو گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی ہے۔
اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں