گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، ہزاروں کنٹینرز پھنس گئے

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے سپلائی چین متاثر، معیشت کو نیا جھٹکا

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جارہی رہی جس سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔
، سپلائی چین مفلوج ہوگئی اور ملک کی کمزور معیشت کو ایک نیا جھٹکا لگا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کا آپریشن اب تک معمول کے مطابق رہا ہے، ۔
تاہم ہڑتال طویل ہونے کی صورت میں پیر کے روز سے اس کے کچھ اثرات نظر آسکتے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی فٹنس کے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد شروع ہونے والی ہڑتال کے نتیجے میں ہزاروں کنٹینرز مبینہ طور پر بندرگاہوں اور گوداموں میں پھنس گئے ہیں۔
، جس سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں