وڈیرہ شاہی کا ظلم: غریب کے گھر پر قبضہ، خواتین پر تشدد

رحیم یار خان میں وڈیرہ شاہی کا ظلم، متاثرہ خاندان دربدر

رحیم یارخان(نامہ نگار)سندھ میں وڈیرہ شاہی کاخاتمہ نہ ہوسکا‘ وڈیروں نے اپناڈیرہ بڑاکرنے کیلئے غریب کے مکان پرقبضہ کرکے ہل چلادیا‘ احتجاج اورواوایلا کرنے پروڈیرے آپے سے باہر بچوں‘ خواتین پربہیمانہ تشدد‘ گھسیٹ کرگھرسے باہرنکال دیا‘ متاثرہ انصاف کی تلاش کیلئے گھرسے دربدر‘پولیس بھی وڈیرے کی نوکر نکلی غریب کوانصاف کی بجائے الٹا ایف آئی آردرج کرلی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ کھمبڑا کی حدود پنوں خان کالونی کے رہائشی متاثرہ ریاض حسین مزاری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایاکہ وڈیرہ بختیارخان مزاری‘ وڈیرہ رضو خان مزاری اوروڈیرہ آفتاب خان مزاری جوکہ قریبی عزیز ہیں نے اپنا ڈیرہ بڑا کرنے کیلئے میرے مکان پرقبضہ کرتے ہوئے ہل چلادیا۔
‘ احتجاج اورشوروواویلا کرنے پر وڈیروں کے کارندوں نے گھرمیں موجود خواتین اوربچوں کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا اور خواتین کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے‘ انصاف کیلئے تھانہ کھمبڑا سے رابطہ کیاتو تھانہ میں موجود ایس ایچ او نے وڈیرہ شاہی کادم بھرتے ہوئے وڈیروں کی نمک حلالی کرتے ہوئے کارروائی کی بجائے الٹا ہم پرہی جھوٹی ایف آر درج کرلی‘اوربلیک میل کرتے ہوئے دباؤڈال رہے ہیں اگرزمین وڈیروں کے نام نہ کی تو پنجاب کے کچہ ایریا میں پولیس مقابلے میں مروادیں گے۔
متاثرہ ریاض حسین مزاری نے کہاکہ وڈیروں نے برادرنسبتی صدام حسین مزاری سمیت ہمیں بھی قتل کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں برادر نسبتی صدام حسین پر وڈیروں نے پنجاب کے پولیس اسٹیشن تھانہ بھونگ میں قتل،پولیس مقابلہ،اغواء کی ایف آئی آر درج کروا دیں۔
متاثرہ ریاض حسین مزاری نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف‘ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ‘ آئی جی سندھ ڈی آئی جی سندھ اورڈی پی او گھوٹکی سے مطالبہ کیاکہ ظالم اورقبضہ مافیا کے سرغنوں وڈیروں سے تحفظ فراہم کیاجائے اورمیرے مکان کاقبضہ واگزار کرایاجائے۔
موقف جاننے کیلئے آفتاب خان مزاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ہم بڑے زمیندار ہیں ہمیں کوئی ضرورت نہیں ان کی زمین پرقبضہ کریں گے ریاض حسین مزاری وغیرہ سیاسی مخالفت کی بناءپربدنام کررہاہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں