چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی
چینی وزارت تجارت نے امریکا سے تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو مخالفت کی وارننگ دے دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت نے امریکا کے ساتھ وسیع تر اقتصادی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی فریق نے چین کے نام پر معاہدےکیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔
چینی وزارت تجارت نے جوابی اقدام سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنےکے قابل اور پرعزم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں