تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب حادثہ،16مسافر جاں بحق

جامشورو کے قریب تھانہ بولاخان حادثہ 16 جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب خوفناک حادثہ پیش آیا ،حادثے میں مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا۔
حادثے میں 16مسافر جاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے قریب ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے40سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے۔
کہ ٹرک کھائی میں جا گرا،ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں۔
حادثے میںخواتین اور بچوں سمیت16افراد جاں بحق ہوئے۔
جبکہ 25سے زائد افراد زخمی ہیں،تھانہ بولا خان ٹونک ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا۔
جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں