وزیراعظم کینالز معاملے پر مناسب فیصلہ کرینگے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کینالز معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے: رانا ثناء اللہ کا بیان

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کینالز معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے۔
، وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسےمیں جوش میں بات کی۔
، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی بانی سے ملاقات ہونی چاہیے،۔
پی ٹی آئی اپنے معاملات کو بہتر اور ریگولیٹ کرے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں