مکہ مکرمہ میں المناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ مکہ کے ایک علاقے میں مسجد زہرا العمرہ کے باہر افطار کا دسترخوان لگایا گیا تھا۔تیز رفتار گاڑی وہاں بیٹھے لوگوں پر چڑھ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔