بھارت نے اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیے

بھارت کا کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا | ظلم کی نئی داستان

بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات کو گرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فوج نے گزشتہ چند روز کے دوران کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز، اسرائیلی افواج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیری عوام کو بے گھر کرنے اور بھارتی قبضے کے خلاف ان کی مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
گھروں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کے باعث قریبی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہو رہے ہیں،۔
جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں