عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں: شرجیل میمن

عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی | سندھ حکومت کی ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
، اس مد میں 416 گا ڑیاں ضبط کی گئیں، جبکہ 25 گاڑیوں رجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی گئی ہے۔
انہوں نے بتا یا ہے کہ اس مہم کے دوران اب تک 2 ہزار 625 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں