رضوان سعید کا بیان—امن کی خواہش کمزوری نہیں بلکہ ذمہ داری ہے
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت کو خبردار کہا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے ۔
امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کی معروف اینکر پرسن کیئرافلپس کو دیے گئے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا دو ٹوک موقف ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے۔
لیکن اگر دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا شکل اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں