بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی، سیاحوں پر حملے کے بعد اقدام
بھارت نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان سے یا پاکستان کے ذریعے گزر کر آنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔
کیونکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اُس وقت اضافہ ہوا جب مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔
پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے سال 2000 کے بعد کے مہلک ترین حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔
اس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، پاکستان نے اپنی افواج کو مضبوط کیا اور بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے فوج کو ’آپریشنل آزادی‘ دی ہے۔
اگرچہ پاکستان نے 30 اپریل کو کہا تھا کہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر بھارتی دراندازی کی توقع ہے۔
، لیکن سفارتی ذرائع سے تنازع کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں