چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ

چلی اور ارجنٹائن میں زلزلہ، ساحلی علاقوں سے انخلا شروع

چلی کے جنوبی ساحل پر 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی،۔
جس کے بعد چلی اور ارجنٹائن کے ساحلی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔
جنوبی امریکا کے جنوبی سرے پر واقع کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 58 منٹ پر آنے والے زلزلے کے بعد ہزاروں افراد بلند مقامات کی جانب روانہ ہوئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کے شہر اوشوایا سے 219 کلومیٹر دور تھا۔
سونامی کی وارننگ چلی کے دور افتادہ علاقے میگالینس اور چلی انٹارکٹک علاقے کے لیے جاری کی گئی،۔
جب کہ ارجنٹائن کے ٹیئرو ڈیل فیوگو خطے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں