بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد

سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد، پاکستان میں امن اور محبت کا پیغام

بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد
بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے ،۔
ہم نے کہا موت تو کہیں بھی آسکتی اور ہم کرتارپور پاکستان آگئے۔سکھ یاتریوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں۔
، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں خوف وہراس پھیلاتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے بند کر دیئے تھے۔
مگر پاکستان نے سرحدوں کی بندش کے باوجود سکھ یاتریوں کو ویزہ معطلی سے استثنیٰ دیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں