پاک بھارت کشیدگی: مسلح افواج کیلئے ایندھن کی کمی نہیں ہوگی
مسلح افواج کیلئے ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہوگی، ریفائنریز
پاکستان کی ریفائنریز حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان کی ریفائنریز کے سی ای اوز نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کرکے یقین دہانی کروا دی کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اسٹریٹیجک ایندھن کے ذخائر کی بلا تعطل پیداواری صلاحیت موجود ہے۔
علی پرویز ملک بولے ریفائنری اپگریڈ یشن اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار پالیسی ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ریفائننگ انڈسٹری کی ترقی اور صارفین کے لیے سستی و پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے حکومتی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں