مچھ میں بھارتی پراکسی بی ایل اے کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 جوان شہید

مچھ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگردی کا حملہ، پاک فوج کے 7 جوان شہید

مچھ میں بھارتی پراکسی بی ایل اے کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 جوان شہید
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔
جس کے نتیجے میں 7 بہادر اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دھماکا فورسز کی گاڑی کے قریب کیا گیا جو دہشتگردوں کی ایک بزدلانہ کارروائی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کراچی کے 42 سالہ صوبیدار عمر فاروق، کرک کے 28 سالہ نائیک آصف خان، اورکزئی کے 28 سالہ نائیک مشکور علی، لکی مروت کے 26 سالہ سپاہی طارق نواز، باغ کے 28 سالہ سپاہی واجد احمد فیض، کرک کے 22 سالہ سپاہی محمد عاصم اور کوہاٹ کے سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی سرزمین اور اس کے پراکسیز کی پاکستان مخالف مذموم سازشوں کو ان شاء اللہ ناکام بنایا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں