جنگی حالات: اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ، تمام طبی عملہ طلب
اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک میں موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر فوری ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
، اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
، جب کہ ملازمین کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے جنیوا اور قطر کے سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔
، تاکہ اندرون ملک حالات پر مکمل توجہ دی جا سکے۔
موجودہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی ادارہ صحت میں 24 گھنٹے کام کرنے والا ایمرجنسی کوئیک رسپانس سینٹر قائم کردیا گیا ہے۰
، جو جنگی حالات سے پیدا ہونے والی طبی ضروریات کا فوری جائزہ لے کر تمام متعلقہ اداروں سے ہم آہنگی کے ساتھ بروقت اقدامات کرے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں