ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سکیورٹی ریڈ الرٹ، ضلعی محکموں کی فرضی مشقیں

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سکیورٹی ریڈ الرٹ، بھارتی کشیدگی پر ہنگامی اقدامات

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے اس سلسلے میں ریسکیو ،سول ڈیفنس اور پولیس سمیت ضلعی محکموں کی جنگی صورتحال بارے فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو ایمرجنسی صورتحال میں حفاظتی اقدامات بارے تربیتی سیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں ضلعی محکموں کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔فرضی مشق میں طلباء اور شہریوں کو میڈیکل ٹریٹمنٹ اور بچاؤ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی محکموں نے شہریوں اور طلباء کو محفوط مقامات پر منتقل کرنے کا بھی مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور فورسز کے جوانوں نے پاکستان ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکار کر تاریخی غلطی کی اور خمیازہ بھگتا یہ بزدل دشمن رات کے اندھیرے میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارتی جنگی جہازوں کو دھول چٹا کر ہماری افواج نے دوبارہ تاریخ رقم کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری ریسپانس کرنا ہے۔قبل ازیں فرضی مشقوں میں شریک طلباء ،سول سوسائٹی اور فورسز نے بھرپور ملی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں