پاک فضا ئیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

نورخان ایئربیس حملہ – پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں

پاک فضا ئیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہا ہے کہ نور خان ایئربیس پر بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فضا ئیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
، افغانستان میں بھی بھارت سے مزائل داغے گئے ہیں، نورخان ایئر بیس،مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
، بھارت اب ہمارے ردعمل کا انتظار کرے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے مارگرایا۔
، پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی حملے کو ناکام بنایا ہے،پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرانک شواہد موجود ہیں۔
، پاک فوج ہمہ وقت دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنی عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں