برطانوی ٹیکس حکام: حسن نواز دیوالیہ پن ختم، کاروبار کے اہل قرار

برطانوی محکمہ ٹیکس‘ حسن نواز کی دیوالیہ ہونے کی مدت ختم

لندن: برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کو ختم کردیا۔
بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔
محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی ہے کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے۔2
ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی، حسن نواز نے تقریباً 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔
حسن نواز کا مؤقف تھا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے باوجود ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔
، گزشتہ برس سرکاری گزٹ میں حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی گئی تھیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں