آئی ایم ایف کے نئے مطالبات: زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا امکان
آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف وفد) کی جانب سے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں سے ورچوئلی بات چیت جاری ہے جس میں نئے مطالبات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر مذاکرات ہوئے۔
جس میں آئی ایم ایف نے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کرنے کیلئے وفاق پر انحصار ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں