سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 12 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا و بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 12 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 17 اور 18 مئی کی درمیانی شب مختلف کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔
جبکہ بنوں میں دوسری کارروائی میں بھارتی پراکسی کے 2 خوارج مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خوارج کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے جواب میں 2 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں کرم کے 29 سالہ سپاہی فرہاد علی طوری اور کوہاٹ کے 32 سالہ لانس نائیک صابر آفریدی شہید ہوگئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں