بلوچستان: خضدار زیرو پوائنٹ پر اسکول بس پر خودکش حملہ، بچوں سمیت 5 جاں بحق، 38 زخمی

خضدار اسکول بس حملہ: زیرو پوائنٹ پر قیامت خیز واقعہ

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 38 زخمی ہوگئے۔
خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی بس تباہ ہوگئی، جب کہ بس میں سوار 4 بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق بس پر خودکش حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خودکش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا،۔
اسکول بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہوئے۔
زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
، مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور حملہ آوروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں