سینیٹ اجلاس: بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف قردارداد منظور

خضدار میں دہشتگردی: سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس: بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف قردارداد منظور
پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف مذمتی قردارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
یہ قردادار سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی تھی، قرارداد مین کہا گیا کہ خضدار میں اسکول کی معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں،۔
بزدلانہ حملے کا منصوبہ بھارت نے بنایا، اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں معصوم بچوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناقابل برداشت ہے،۔
بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں، جنگ میں شکست سے جو سبق ملا ہے ، اسے یاد رکھیں، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد رہ گیا ہے، ایک کمیٹی ہو، جو لائحہ عمل طے کرے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں