بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 24 جون تک بڑھادی

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
اسلام آباد: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔
بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔
یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں