ڈونلڈ ٹرمپ، یورپی یونین پر ٹیرف 9 جولائی تک مؤخر کرنے پر رضامند
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے پیچھے ہٹتے ہوئے واشنگٹن اور 27 رکنی یورپی بلاک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کی مہلت 9 جولائی تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی سفارش کر رہے ہیں،۔
کیونکہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر وہ مایوس ہو چکے تھے۔
اس اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچادی اور تجارتی جنگ میں شدت پیدا کر دی، جو امریکا کی جانب سے اپنے اتحادیوں اور تجارتی شراکت داروں پر بار بار ٹیرف پالیسیوں کی تبدیلی کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہوچکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، جو یورپی یونین پر متعدد بار تنقید کرچکے ہیں اور امریکی تجارت کے حوالے سے اس کے رویے کو ناپسند کرتے ہیں،۔
نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کی درخواست پر ٹیرف عائد کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں