“ٹرمپ کا بیان: پیوٹن پاگل ہوچکا ہے، روس پر مزید پابندیاں لازم”

پیوٹن سے خوش نہیں، وہ پاگل ہوچکا، یقیناً روس پر مزید پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کے کیف پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے بعد کہا ہے کہ وہ روس کے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ’خوش نہیں‘ ہیں۔
، انہوں نے پیوٹن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا۔بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ’اسے کیا ہو گیا ہے؟
وہ بہت سے لوگوں کو مار رہا ہے‘ پیوٹن ’بالکل پاگل‘ ہوچکا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس سے قبل کہا تھا کہ حالیہ روسی حملوں پر واشنگٹن کی ’خاموشی‘ پیوٹن کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
، انہوں نے ماسکو پر سخت دباؤ اور مزید سخت پابندیاں لگانے کی اپیل کی تھی۔
اتوار کی رات روس کی جانب سے 367 ڈرونز میزائل داغے جانے کے نتیجے میں یوکرین میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے،۔
یہ 2022 میں پیوٹن کی جانب سے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے ایک رات میں سب سے بڑا حملہ تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں