تاریک سیاسی مستقبل میں امید؟ عمران خان سے امریکی وفد کی ممکنہ ملاقات
تاریک قانونی و سیاسی مستقبل، عمران خان امریکا سے آئے ڈاکٹرز سے ملنے کیلئے تیار
باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت عمران خان کی قانونی اور سیاسی قسمت غیر یقینی نظر آ رہی ہے۔
، امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کا ایک گروپ اس ہفتے کسی بھی وقت اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان وفد کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ ہیں اور وفد کا خیال ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں۔
متوقع ملاقات کی تفصیلات اب تک واضح نہیں لیکن وفد کا یہ دورہ عمران خان کیلئے ممکنہ ریلیف کے حصول کی خاطر خاموش سفارت کاری کے ذریعے نئی کوششیں شروع کرنے کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں