ایرانی عالم دین کی گرفتاری: سعودی عرب میں غلام رضا قاسمیان حراست میں
سعودی عرب میں معروف ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف مبینہ تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، غلام رضا قاسمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے،۔
جب حکام نے انہیں حراست میں لیا۔ سعودی حکام کی جانب سے تاحال گرفتاری کی وجوہات یا الزامات کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
ادھر ایرانی عدلیہ نے اس اقدام کو “غیر منصفانہ اور غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مذہبی شخصیت کو صرف رائے کے اظہار پر گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔
اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں