عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا بڑا اعلان

عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی، عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع

عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع
وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کے لیے کام شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک دہائی طویل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔
دستاویز کے مطابق عالمی بینک 2026 سے 2035 تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا، 40 ارب ڈالر میں سے نصف رقم قرض جبکہ باقی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزارت اقتصادی امور نے جامع عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گاأ
، رقم تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلی،صاف توانائی اور بہتر ایئرکوالٹی کے لیے ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک حکومتی ترجیحات اور اڑان پاکستان پلان کے مطابق ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں