سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس نہیں لگے گا: ایف بی آر چیئرمین

نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس کی تردید

سولر پینلزکی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا: چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر نے سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ 2025 اور 26 کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے کہاہے کہ سولر پینلزکی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ البتہ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے۔
، رواں سال اساتذہ کوری بیٹ کی مدمیں ریفنڈ دیا جائے گایا ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نےانکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی ہے ۔
چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔
، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں