ملتان پولیس حراست خودکشی کیس، بھابھی کے قاتل کی پراسرار موت
ملتان: بھابھی کو قتل، بیوی کو زخمی کرنیوالے ملزم کی پولیس حراست میں ’خودکشی‘
ملتان کے نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی چھت سے کود کر زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم پر بھابھی کو قتل کرنے اور اہلیہ کو قاتلانہ حملے میں زخمی کرکے خودکشی کی کوشش کرنے کے الزامات تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم وسیم کا ملتان کے کینٹ تھانے کی حدود قاسم بیلا میں گھریلو تنازع پر اپنی بھابھی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے بھابھی کو قتل کر دیا۔
، بعد ازاں اُس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کی بھی کوشش کی، تاہم اس کی اہلیہ کی جان بچ گئی۔
پولیس نے ملزم گرفتار کر کے تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا۔
، گزشتہ روز آندھی اور بجلی کی بندش کے باعث وسیم حراست سے فرار ہوگیا۔
، علی الصبح پولیس نے اُس کی لاش ہسپتال کے پلاٹ میں دیکھی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ وسیم نے حراست سے بچنے کی کوشش میں وارڈ کی چھت سے چھلانگ لگا کر جان دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں