پنجاب میں غیرمعیاری فیول پر پابندی، پیٹرول پمپس کی چیکنگ شروع

محکمہ ماحولیات نےپنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی

محکمہ ماحولیات نےپنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی،ڈی جی ماحولیات نےنوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکشن کےمطابق معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا۔
،کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کےمنظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکےگا،۔
پنجاب بھرمیں فیصلےکا اطلاق فوری ہوگا۔
سیکرٹری ماحولیات کاکہنا ہےکہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی۔
،پنجاب بھر کےپیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا۔
،غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا۔
، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں