بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار، پولیس ٹیم خالی واپس

بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
پیر کے روز لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم 9 مئی مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عدالتی حکم پر ٹیسٹ کرانے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
لیکن بانی پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے کے باعث فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔
ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں دوپہر 12:45 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جس میں پنجاب فرانزک کے ماہرین بھی شامل تھے۔
تاہم بانی پی ٹی آئی کے تعاون نہ کرنے پر ٹیم 4 گھنٹے انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
یہ چوتھی مرتبہ ہے جب بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کی ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں