عیدالاضحیٰ پر ریلوے کی خصوصی ٹرینیں، عوام کیلئے بڑی خوشخبری
عیدالاضحیٰ پر ریلوے کی خوشخبری: پانچ خصوصی ٹرینز، کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان
وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
جبکہ عید کے تین روزمیں ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی گزشتہ 11 ماہ کے دوران شاندار رہی ہے۔
، اور ادارے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ صرف رواں مالی سال میں پیسنجر سروسز سے 42 ارب روپے کمائے گئے ہیں۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں محکمہ خود ادا کر رہا ہے، اور مالی طور پر ریلوے میں بہتری کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں۔
رائل پام منصوبے کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔
، اور اس عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام بڈز عوام کے سامنے کھولی جائیں گی تاکہ کسی قسم کے شکوک و شبہات کی گنجائش نہ رہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں