جامعہ زکریا میں مالی بے ضابطگیاں: 3 کروڑ کی سکیموں کی کوشش ناکام

انجینئر سعود منیر کی 30 ملین کی جھوٹی سکیم: خزانہ دار نے پول کھول دیا

ملتان ( خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا میں شعبہ مینٹننس کی جانب سے مالی سال کے اختتامی مہینے میں وائس چانسلر کا نام لیکر 3 کروڑ روپے سے زائد کی سکیمیں سی سی سی کو بھجوانے کی کوشش ناکام ، یونیورسٹی خزانہ دار نے وائس چانسلر سے تصدیق کرکے یونیورسٹی انجینئر سعود منیر کے جھوٹ اور دروغ گوئی کی ہنڈیاں بیچ چوراہے میں پھوڑ ڈالی،چوری پکڑی جانے پر ائرکنڈیشن کمرےمیں سگریٹ کے کش لگا کر چلتے بنے ۔
تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا ملتان میں مخصوص شہر ت رکھنے والے یونیورسٹی انجینئر سعود منیر جنھیں مخصوصی صلاحیتوں کے باعث ان دنوں وائس چانسلرکی خوشنودی حاصل ہونے کے چرچے عام ہیں کو 30 مئی کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب وہ وائس چانسلر کا نام لیکر 3 کروڑ روپے سے زائد کی مینٹننس سکیمیں لیکر ٹریثرار ( خزانہ دار ) آفس پہنچے جنھیں وہ ویٹ کراکے گزشتہ روز ہونے والی کیمپس کنسٹرکشن کمیٹی ( سی سی سی ) میں بھجوانا چاہتے تھے ۔
سعود منیر کی فائل دیکھ خزانہ دارکے معاملے میں زیرک اور تجربہ کار سمجھے جانے والے ٹریثرار صفدر عباس لنگاہ نے ان سے کہا کہ سال کے اختتام پر اور مہینےکے اختتامی دفتری اوقات میں یہ سکیمیں ویٹ کرانے کا کیا مقصد ہے تو سعود منیر کا کہنا تھا کہ میں خود سے تھوڑی آیا ہوں مجھے تو وائس چانسلر زبیر اقبال غوری نے حکم دیا ہے ۔
جس پرصفدر عباس لنگاہ چونک گئے اور تصدیق کیلئے وائس چانسلر آفس چلے گئے جہاں وائس چانسلر نے اس حوالے سے کسی قسم کے زبانی احکامات جاری کرنے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ یونیورسٹی انجینئر سے صرف 3 ملین ( 30 لاکھ ) کے ایمرجنسی روڈ ورک کی بات ہوئی تھی واپس آکر صفد ر عباس کمرے میں موجود سعود منیر کو اس کے جھوٹ اور دورخ گوئی کی تصدیق نہ ہونے بارے آگاہ کیا۔
اور کہا کہ آپ نے 3 ملین کو 30 ملین بنا دیا ان کا یہ جواب سن کر کمرے میں موجود معزز پروفیسر صاحبان اور انتظامی افسران ششد ر رہ گئے جبکہ سعود منیر کی جھوٹ اور دروخ گوئی کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں ہی ٹوٹ گئی جس پرانھوں نے جوس پینے سے انکار کرتے ہوئے ائرکنڈیشن کمرے میں سگریٹ نوشی سے ممانعت کے باوجود سگریٹ کے کش لگانے پر اکتفا کیا اور ناکام ونامراد ہوکر چلتے بنے ۔
تاہم دوسری جانب جامعہ کے سنجیدہ تدریسی و انتظامی حلقوں نے وائس چانسلر کا نام استعمال کرکے یونیورسٹی افسران کو دھوکہ دینے کی پاداش میں وائس چانسلر سے سعود منیر کی جواب طلبی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں