جامعہ زکریا میں اخلاقی بدعنوانی: پیپر مارکنگ کے دوران چمپی کی ویڈیو وائرل
ملتان ( خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے معطل ایچ او ڈی کی پیپر مارکنگ کے دوران سکالر سے چمپی کرانے کی ویڈیو وائرل ،جامعہ کے تدریسی و انتظامی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ، ویڈیو میں ایچ او ڈی ڈاکٹر طاہر اشرف کو مارچ کے مہینے میں فسٹ سمسٹر کی پیپر مارکنگ کے دوران سکالر سے چمپی کراتے ہوئے واضع دیکھا جاسکتا ہے۔
جبکہ سامنے پڑے طالبہ کے بیگ کے نیچے بڑے امتحانی پرچوں کو بھی واضع طور پر دیکھا جاسکتاہے ۔مذکورہ ویڈیو ائر ل ہونے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ انٹرنیشنل رییلشنز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طاہر اشرف خان جنھیں ہراسانی کیس میں وائس چانسلر کی جانب سے ایچ او ڈی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نے ایم فل سکالر سے مارچ 2025 میں فسٹ سمسٹر کے پیپر مارکنگ کے دوران سر دبوایا اور چمپی کرائی جس کے عوض اسے 3.8 جی پی سے نوازا گیا ،تاہم دوسری جانب ناقدین کاکہنا ہے کہ جامعہ زکریا میں گرتے ہوئے داخلوں کی بڑی وجہ میں ایک وجہ یہ بھی شامل ہے ۔
کہ مختلف شعبہ جات میں پروفیسر و ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے مخصوص اور چہیتے طلباو طالبات سے مختلف سہولیات میسر آنے پر ان کو خصوصی جی پی سےنواز دیا جاتا ہے اور مذکورہ ویڈیو بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اس ضمن میں جامعہ کے سنجیدہ تدریسی حلقوں نے مذکورہ امر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چانسلر ،وائس چانسلر اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں