سندھ حکومت کا ایکشن: ملیر جیل سے فرار قیدیوں کا معاملہ، افسران معطل
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
،ڈی آئی جی جیل خانہ جات،جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی معطل کردیا گیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو بھی معطل کر دیا گیا۔
،آج ہی نیا آئی جی جیل لگایا جائے گا ۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
،ملیر جیل سے فرار قیدی چھوٹی موٹی چوری یا منشیات کے عادی تھے،پولیس بھرپور کارروائی کر کے مفرور قیدیوں کو گرفتار کریگی۔
انڈرٹرائل،چھوٹے جرائم کے ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا جاتا ہے۔
،واپس نہ آنے والے قیدیوں کو7سال قید ہوسکتی ہے، 24گھنٹے میں واپس آنیوالے قیدیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں