فلائٹ سیفٹی کیلئے ائیرپورٹس اور ائیربیسز کو محفوظ بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا ائیرپورٹس اور ائیربیسز کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیصلہ
پنجاب حکومت نے ائیرپورٹس اور پاک فضائیہ کی ائیربیسز کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گردونواح 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔
، دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد ہو گی۔
پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا ۔
،انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ۔مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں۔
، سیکریٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری، 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں ۔
،احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہونگے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں