ترقیاتی منصوبوں پر چھری چل گئی، وفاقی حکومت نے 100 ارب روپے کم کر دیے

ترقیاتی بجٹ میں کمی: مالی سال 2025-26 کے لیے حکومتی فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی واضح کمی کی تجویز دے دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر یہ تفصیلات حاصل کی ہیں، جن کے مطابق مختلف اہم شعبوں میں فنڈز میں کٹوتیاں جبکہ چند مخصوص سیکٹرز میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کا مجوزہ حجم 1,000 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، ۔
جو کہ رواں مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ حجم 1,100 ارب روپے سے 100 ارب روپے کم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے آغاز میں پی ایس ڈی پی کا اصل حجم 1,400 ارب روپے تھا، جسے سال کے دوران کم کر کے 1,100 ارب روپے کر دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں